یو اے ای کا 19 افراد اور اداروں کو دہشتگردوں کی مقامی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان

ابوظہبی: (ویب ڈیسک) یو اے ای کی حکومت نے 19 افراد اور اداروں کو دہشت گردوں کی مقامی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اخوان المسلمین سے تعلق رکھنے والے 19 افراد اور اداروں کو اپنی مقامی دہشت گرد فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ کابینہ کے قرارداد نمبر (1) برائے 2025ء کے تحت کیا گیا، جس میں 11 افراد اور 8 اداروں کو دہشت گردی کی معاونت کرنے والے افراد اور تنظیموں کی منظور شدہ فہرست (مقامی دہشت گرد فہرست) میں شامل کیا گیا ہے، یہ اقدام متحدہ عرب امارات کے قوانین اور ضوابط کے مطابق کیا گیا۔

یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی دہشت گردی کی مالی معاونت اور اس سے متعلق براہ راست اور بالواسطہ سرگرمیوں کو نشانہ بنانے اور ختم کرنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

اس قرارداد کے نفاذ میں مالیاتی اداروں اور ریگولیٹر ی اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ امارات کے قوانین اور ضوابط کے مطابق ضروری اقدامات کریں، جو افراد دہشت گردوں کی مقامی فہرست میں شامل کئے گئے ہیں۔

ان میں زیادہ تر یو اے ای کے شہری ہیں جن میں چند دوہری شہریت کے حامل ہیں جبکہ جن کمپنیوں کو اس فہرست میں ڈالا گیا ہے وہ تمام برطانوی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں