منگھوپیر ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کا معاملہ:8 افراد گرفتار، انچارج سی ٹی ڈی کو ہٹا دیا گیا

کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے منگھو پیر میں ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کے معاملے پر پولیس اہلکار سمیت8افراد گرفتار کرلیے گئے، انچارج سی ٹی ڈی اورڈی ایس پی کو عہدوں سے ہٹادیا گیا۔

 کراچی پولیس کے سینئر افسر راجہ عمر خطاب کو عہدے سے ہٹا کر فوری طور پر سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کراچی سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سی پیک میں تعینات ڈی ایس پی راجہ فرخ یونس کو بھی ہٹا دیا گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سول لائنز کا اہلکار شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں گرفتار ہوا تھا،انکوائری رپورٹ کی روشنی میں دونوں افسران کو ہٹایا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی اہلکار عمیر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہری سے ڈیجیٹل کرنسی لوٹی تھی، واقعے میں اب تک 8 ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں