لاہور: 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد ڈرم میں بند کرنیوالا ملزم گرفتار

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور پولیس نے 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد ڈرم میں بند کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم رفیق کی کریم پارک کوٹ لکھپت میں کباڑ کی دوکان ہے، بچی کباڑ کی دوکان پر سوکھی روٹیاں فروخت کرنے آئی ، ملزم نے ورغلا کر زیادتی کی اور بچی کو ڈرم میں بند کردیا۔

حکام نے بتایا کہ بچی کی تلاش میں اس کا چچا دوکان پر آیا ، بچی کے اونچا رونے پر چچا نے ڈرم سے بچی کو نکالا اور واقعہ کے متعلق دریافت کیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سے کریم پارک رشتہ دار کے گھر سے ٹریس کرکے گرفتار کیا جس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں