کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو پارٹی کی سربراہی سے مستعفی
ٹورنٹو:(دنیا نیوز) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پارٹی کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ جلد ہی وزیراعظم شپ سے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔
کینڈا میں ایک پریس کانفرنس میں کینیڈین وزیراعظم نے اعلان کیا کہ وہ حکمراں لبرل پارٹی کی سربراہی سے استعفیٰ دے رہے ہیں لیکن نئے رہنما کے انتخاب تک وزیر اعظم کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں پارٹی لیڈر کی حیثیت سے استعفیٰ دینے کا ارادہ رکھتا ہوں، وزیر اعظم کے عہدے سے اس وقت استعفیٰ دینا چاہتا ہوں، جب پارٹی ایک مضبوط رہنما کے ذریعے اپنا اگلا لیڈر منتخب کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ میں اگلے انتخابات میں لبرل پارٹی کے معیار پر پورا اترنےوالا نہیں بن سکتا، اس لیے کینیڈین پارلیمنٹ کو مارچ تک تحلیل کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کینڈین میڈیا نے چند روز قبل خبر دی تھی کہ توقع ہے کہ جسٹن ٹروڈو’کاکس‘ کے ایک اہم اجلاس سے قبل اپنے استعفے کا اعلان کریں گے۔