کسانوں کو جدید وسائل، ٹیکنالوجی اور منڈیوں تک رسائی کیلئے حکومت پر عزم ہے: رانا تنویر حسین

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ کسانوں کو جدید وسائل، ٹیکنالوجی اور منڈیوں تک رسائی فراہم کرنے کے لئے حکومت پر عزم ہے۔

رانا تنویر حسین نے ’’سلام کسان ڈے‘‘ کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے جدید زرعی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے حکومت، نجی شعبے اور کسانوں کے باہمی تعاون کے ذریعے ہی ایک مضبوط زرعی نظام قائم کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کسانوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کسان ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، جو غذائی تحفظ، روزگار اور قومی ترقی کو یقینی بناتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں