جعلسازی کیس: ٹرمپ کی سزا سنانے کی سماعت حلف برداری تک روکنے کی اپیل
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کاروبار میں جعلسازی کے مقدمے میں سپریم کورٹ میں سزا سُنانے کی کارروائی روکنے کی اپیل کردی۔
واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق گذشتہ روز نیو یارک کی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی سزا سنانے کی کارروائی روکنے کی اپیل مسترد کی تھی۔
خبر ایجنسی کے مطابق اب ٹرمپ نے سزا سنانے کی سماعت تقریب حلف برداری تک روکنے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ نیو یارک کی عدالت نے سزا سنانے کیلئے 10 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری 20 جنوری کو منعقد ہو گی۔