سوئس صدر کی یوکرین بحران کے حل میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش

برن: (ویب ڈیسک) سوئس صدر نے یوکرین بحران کے حل میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کر دی۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئزر لینڈ کی صدر کیرن کیلر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ انہوں نے یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کے دوران طویل المدتی انسانی اور تعمیر نو کے منصوبوں میں حصہ ڈالنے کی خواہش اور سوئزرلینڈ کی جاری حمایت کا یقین دلایا ہے۔

واضح رہے کہ دسمبر کے آخر میں سوئٹزر لینڈ کے وزیر خارجہانگنازیو کاسز نے کہا تھا کہ ان کا ملک خود کو یوکرینی بحران کے حل کے ایک حصے کے طور پر دیکھتا ہے۔

قبل ازیں سوئس وزارت خارجہ نے کہا کہ ملک کے حکام یوکرین میں جنگ بندی کے قیام پر مذاکرات کی تیاری میں حصہ لے رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں