پی ٹی آئی رہنماؤں کا بانی عمران خان سے ملاقات کیلئے جیل حکام سے رابطہ

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے کوششیں تیز ہو گئیں۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی ہدایت پر وکیل فیصل چودھری نے جیل حکام سے رابطہ کیا۔

اس حوالے سے فیصل چودھری کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کی ہدایات پر جیل حکام سے ملاقات کے لیے رابطہ کیا گیا، کوشش ہے کہ مذاکرات کے تیسرے مرحلے سے قبل بانی عمران خان سے ملاقات ممکن ہو۔

انہوں نے کہا کہ جیل حکام کو بتایا ہے آج ملاقات کا دن ہے لہٰذا ملاقات کا بندوبست کیا جائے، جیل حکام نے تاحال مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں