سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود کیخلاف اپیل خارج

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود کیخلاف اپیل خارج ہو گئی۔

جسٹس جمال مندوخیل نے چیمبر اپیل غیر موثر ہونے پر خارج کر دی۔ ایڈووکیٹ محمد شاہد رانا نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر کی تھی۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر حکم امتناع ہونے کے باوجود مقدمات سننے پر درخواست دائر کی گئی تھی، درخواست میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی تھی، درخواست گزار ایڈووکیٹ شاہد رانا نے اعتراضات کیخلاف چیمبر اپیل دائر کی تھی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں