سرکاری سکیم کے تحت مزید 5 ہزار عازمین حج ادا کر سکیں گے
اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے کوٹہ بڑھا دیا، اب سرکاری سکیم کے تحت مزید 5 ہزار عازمین حج ادا کر سکیں گے۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے حج درخواستوں کی وصولی شروع کر دی جائے گی، سرکاری سکیم کے تحت 81 ہزار 500 حج درخواستیں موصول ہوئیں۔
سرکاری حج سکیم کے تحت باقی رہ جانے والے پانچ ہزار کے کوٹے پر درخواستیں وصول کی جائیں گی، نئی حج درخواستوں پر قرعہ اندازی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، درخواستوں کی وصولی آئندہ ہفتے شروع کر دی جائے گی۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر حج ٹکٹ دیا جائے گا، حج درخواستوں کی وصولی کے لیے 5 روز مقرر کیے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔