پیپلز پارٹی حکومت کی اتحادی ہے حمایتی نہیں: حسن مرتضیٰ

شیخوپورہ: (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حمایت سے پیپلز پارٹی کو نقصان ہوا، پیپلز پارٹی حکومت کی اتحادی ہے حمایتی نہیں۔

شیخو پورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت کی اتحادی ہے حمایتی نہیں، ن لیگ کا ساتھ دینے کا فیصلہ سیاست نہیں ریاست بچانے کے لیے کیا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے، مذاکرات صرف ایک شخص کو بچانے کے لیے ہیں، پنجاب میں پیپلز پارٹی ابھر کر سامنے آئے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں