آئرلینڈ نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کیخلاف مقدمہ میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی
ڈبلن: (ویب ڈیسک)آئر لینڈ نے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں اسرائیل کے خلاف غزہ میں نسل کشی کے مقدمہ میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئر لینڈ نے دی ہیگ میں عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف مقدمے میں شامل ہونے کی درخواست باضابطہ طور جمع کروا دی ہے۔
اسرائیل نے گزشتہ ماہ یہ بیان جاری کیا تھا کہ اگر آئرلینڈ مقدمہ میں باقاعدہ فریق بنتا ہے تو اسرائیل ڈبلن میں اپنا سفارتخانہ بند کر دے گا، مئی میں آئرلینڈ کے ناروے، سپین اور سلووینیا کے ساتھ مل کر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد اسرائیل نے ڈبلن سے اپنے سفیر کو واپس بلا یا تھا۔
نکاراگوا، کولمبیا، لیبیا، میکسیکو، فلسطین، سپین، چلی، بولیویا، مالدیپ اور ترکیہ بھی عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ میں شامل ہیں۔