سعودیہ میں میڈیکل انشورنس سے منسلک افراد کی تعداد 13 ملین تک پہنچ گئی
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں میڈیکل انشورنس سے منسلک افراد کی تعداد 13 ملین تک پہنچ گئی جن میں سعودی اورغیرملکی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انشورنس کونسل کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ مملکت کے نجی شعبے کے کارکنوں کے لئے لازمی میڈیکل انشورنس سکیم سے مستفید ہونے والوں میں 20 لاکھ سعودی شہری جبکہ 24 لاکھ ان کے اہل خانہ ہیں۔
میڈیکل پالیسی میں رجسٹرڈ غیرملکی کارکنوں کی مجموعی تعداد 7.2 ملین جبکہ 14 لاکھ اہل خانہ ہیں جو غیرملکی کارکنوں کی زیر کفالت ہیں۔
میڈیکل انشورنس کونسل کی ترجمان ایمان الطریفی نے کہا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں میڈیکل انشورنس پالیسی سے منسلک افراد کی موجودگی اس بات کی دلیل ہے کہ انشورنس پروگرام کے تحت بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔