پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کا رجحان
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی مندی دیکھنے میں آئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان دیکھا گیا، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 700 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 437 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 1904 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 148 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی آئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی 12 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278.72 روپے سے کم ہو کر 278.60 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔