بھارت: مذہبی تقریب کے دوران ہاتھی بپھر گیا، بھگدڑ مچنے سے 17 افراد زخمی
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک مذہبی تقریب کے دوران ہاتھی بپھرگیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، تقریب میں موجود 5 میں سے ایک ہاتھی نے ہجوم میں کھڑے ایک شخص کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ہاتھی کے حملے کے بعد ہجوم میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 17 افراد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق متعدد افراد نے مل کر 2 گھنٹے کی کوششوں کے بعد ہاتھی پر قابو پایا۔