پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کے شیڈول میں ردوبدل کا امکان
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے ڈرافٹ کے شیڈول میں ردو بدل کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے 10 ویں ایڈیشن کا ڈرافٹ 11 جنوری کو گوادر میں کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب اس میں ردوبدل کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 10 کا ڈرافٹ 13 جنوری کو ہونے کا امکان ہے تاہم پی ایس ایل کے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی مینجمنٹ کی سٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ جلد تاریخ اور وینیو کا اعلان کرے گا۔