اسرائیل فورسز کی غزہ پر بمباری میں کمی نہ آئی،مزید 31 فلسطینی لقمہ اجل
غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز کی غزہ کے نہتے مسلمانوں پر بمباری جاری رہی، 24 گھنٹے میں مزید 31 فلسطینی لقمہ اجل بن گئے، 57 افراد زخمی ہوئے۔
مرکزی بوریج پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں بچے سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے،جنوبی رفاہ پر دو اسرائیلی حملے ہوئے، 2 کسانوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے، نصیرات پناہ گزین کیمپ میں دو فلسطینی شہید کر دیئے گئے۔
مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے پر بھی بمباری کی گئی جس کے باعث متعدد شہادتوں کی اطلاعات ہیں، شہدا کی مجموعی تعداد 45 ہزار 885 ہوگئی، 1 لاکھ 9 ہزار 196 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں، اسرائیلی فوج مغربی کنارے میں بذریعہ ایمبولینس چھاپے مارنے لگی، ویڈیو سامنے آگئی۔
اسرائیلی کارروائی میں 2 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے، حماس کے ساتھ جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کا کیپٹن اور ایک میجر ہلاک جبکہ 4 سپاہی زخمی ہوگئے۔