گوجرانوالہ: بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندھ کر جلا دیا
گوجرانوالہ: (دنیا نیوز)گوجرانوالہ میں بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندھ کر جلا دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گوجرانوالہ کے تھانہ سول لائن کے علاقہ میں پیش آیا،جھلسنے والا علی اکبر ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مقتول کی دونوں بیٹیوں کو حراست میں لے لیا ، مقدمہ میں مقتول کی دو بیٹیوں کے ساتھ دونوں بیویوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔
حکام نے بتایا کہ مقتول علی اکبر نے تین شادیاں کر رکھی تھیں اور اس کے 12 بچے ہیں، پہلی بیوی وفات پا چکی ،مقتول دو بیویوں اور بچوں کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتا تھا ، ملزمہ 16 سالہ انعم اور 12 سالہ یشفہ نے پولیس حراست میں جرم کا اعتراف بھی کر لیا ۔
پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ دونوں بہنوں نے الزام عائد کیا ہے کہ مقتول والد علی اکبر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا، تاہم مزید تفتیش جاری ہے ۔