چیچہ وطنی: معمولی تلخ کلامی پر بھائی بہن کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا
چیچہ وطنی: (دنیا نیوز) چیچہ وطنی میں بھائی نے بہن کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ کسووال کی حدود میں بھائی نے معمولی تلخ کلامی پر بہن کو گولیاں مار دیں، 22 سالہ نازیہ بی بی نے اپنے بھائی کے بچوں کو مارا تھا ، انصر نامی سگے بھائی نے بہن کو بچوں کو مارنے کی رنجش میں گولیاں مار کر قتل کردیا ۔
تھانہ کسووال پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا ۔
ایس ایچ او تھانہ کسووال کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تلاش جاری ہے, ملزم کو گرفتار کرکے حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔