باپ نے بیٹے کا رشتہ ختم کروا کر اسکی منگیتر سے شادی کر لی
بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں عجیب و غیب واقعے میں باپ نے بیٹے کا رشتہ ختم کروا کر اس کی منگیتر سے شادی رچالی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بینک آف چائنا کے سابق چیئرمین اور 68 سالہ لیو لیانج نے بیٹے کو کہا کہ وہ اس کی گرل فرینڈ کو پسند نہیں کرتا اور اسے راضی کیا کہ وہ منگیتر سے تعلق ختم کر دے، بیٹے کو بعد میں اس کا علم ہوا کہ باپ نے اسی لڑکی سے شادی رچائی ہے جسے اس نے ناپسند کیا تھا۔
63 سالہ لیو لیانج نے چار شادیاں کی ہیں، انہوں نے پہلی بیوی کو طلاق دینے کے بعد 2 مرتبہ کم عمر خواتین سے شادیاں کیں اور پھر چوتھی شادی اپنے بیٹے کی منگیتر سے ہی رچا لی۔
لیو پہلی بار چوتھی بیوی سے اس وقت ملے جب اس کے بیٹے نے اسے اپنی گرل فرینڈ کے طور پر خاندان سے متعارف کروایا تھا، باپ نے بیٹے کو بتایا کہ لڑکی ان کے خاندانی پس منظر کیلئے موزوں نہیں، بیٹے نے باپ کی بات مانتے ہوئے لڑکی سے راہیں جدا کر لیں۔
اپنی منگیتر سے علیحدگی کے 6 ماہ بعد لیو لیانج کے بیٹے کو معلوم ہوا کہ اس کی سابقہ منگیتر اس کی تیسری سوتیلی ماں بن چکی ہے، جس کے بعد نوجوان شدید ڈپریشن کا شکار ہوگیا۔
دوسری جانب بدقسمتی سے لیو لیانج بھی اپنی چوتھی شادی کے بعد مشکلات میں پھنس گیا، رشوت اور بدعنوانی کے مقدمات سامنے آنے کے بعد عدالت انہیں سخت سزا سناچکی ہے۔