عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 07 ڈالر کی کمی سے 2632ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 768 روپے ہوگئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں