پاک چین سرحد شاہراہِ قراقرم خنجراب 36 گھنٹے بعد بحال
خنجراب:(دنیا نیوز) پاک چین سرحد شاہراہِ قراقرم خنجراب کو 36 گھنٹے بعد بحال کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چین اور پاکستان کے درمیان آمد و رفت کیلئے گزشتہ روز چین سے آنے والی بس خنجراب سرحد پر شاہراہ قراقرم پر برف سے پھسل جانے سے ٹریفک کیلئے بند کردی گئی تھی۔
شاہراہ کو ایف ڈبلیو او اور مقامی لوگوں نے طویل جہدوجہد کے بعد بحال کر دیا۔
واضح رہے مکینیکل سنو کلیئرنس کے ساتھ ساتھ مسافروں کی سہولت کے لیے ایف ڈبلیو نے مختلف مقامات پر ضروری میڈیکل سینٹر اور ریکوری کا بھی بندوبست کر رکھا ہے۔