سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت، آئندہ تاریخ پر کیسز کے چالان طلب
راولپنڈی: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر کیسز کے چالان طلب کر لئے۔
اے ٹی سی راولپنڈی میں سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز، عثمان ڈار، شہریار خان آفریدی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کی حاضری لگائی گئی۔
عدالت نے تمام کیسز کی سماعت 29 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر ان کیسز کے چالان طلب کر لئے۔