سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں آج کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا جس کے باعث ٹریڈنگ کے اختتام پر 100 انڈیکس 202 پوائنٹس کمی کیساتھ 1 لاکھ 16 ہزار 52 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک وقت پر سٹاک ایکسچینج میں رواں سال کی سب سے بڑی مندی ریکارڈ کی گئی جب 100 انڈیکس 2500 پوائنٹس کمی کیساتھ 1 لاکھ 13 ہزار 600 کی حد پر آگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج 1 لاکھ 16 ہزار 255 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 30 ارب 56 کروڑ 36 لاکھ 89 ہزار 53 روپے مالیت کے 40 کروڑ 12 لاکھ 26 ہزار 818 شیئرز کا لین دین ہوا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں