گلگت بلتستان میں بجلی بحران سے نمٹنے کیلئے وفاق اور جی بی حکومت کی میٹنگ آج ہوگی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) گلگت بلتستان میں بجلی بحران سے نمٹنے کیلئے وفاقی اور جی بی حکومت کی میٹنگ آج اسلام آباد میں ہوگی۔

میٹنگ وزارت بین الصوبائی رابطے کے دفتر میں ہوگی، میٹنگ میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حکومت گلگت بلتستان کی نمائندگی کریں گے، وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر، بین الصوبائی رابطے اور پاور ڈویژن کے حکام شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں گلگت بلتستان کو مزید بجلی کی فراہمی اور لوڈ شیڈنگ کے مسائل سے چھٹکارے پر بات چیت ہوگی، ترجمان کے مطابق جی بی کی موجودہ دور حکومت کے 18 مہینے کی مختصر مدت میں 10 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوئی ہے۔

میٹنگ میں جی بی حکومت کی جانب سے ہنزہ اور دیگر اضلاع کے لئے سسٹم میں مزید بجلی شامل کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا، میٹنگ میں وفاقی حکومت سے مزید بجلی ملنے کی صورت میں ہنزہ اور دیگر اضلاع میں بجلی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں