امریکی رکن کانگریس نے افغان طالبان کی مالی امداد بارے خطرے کی گھنٹی بجا دی
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی رکن کانگریس نے افغان طالبان کی مالی امداد کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
رکن امریکی کانگریس ٹم برشیٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو افغان طالبان کی مالی امداد روکنے کے حوالے سے خط لکھ دیا، ٹم برشیٹ نے افغانستان کے مرکزی بینک کو بھیجی جانے والی رقم کی ترسیل کے بارے میں خطرہ ظاہر کیا۔
انٹونی بلنکن نے اعتراف کیا غیر سرکاری تنظیموں نے طالبان کو 10ملین ڈالر کی امداد ٹیکس کی مد میں ادا کی۔