ایلون مسک کو سٹار لنک کیلئے حکومتِ پاکستان کی طرف سے منظوری کا انتظار
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ٹیسلا، سپیس ایکس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک کو سٹار لنک کیلئے حکومتِ پاکستان کی طرف سے منظوری کا انتظار ہے۔
ایلون مسک کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے منظوری کا انتظار کر رہے ہیں جبکہ پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ حکومت اور سٹار لنک میں بات چیت جاری ہے، درخواست پر کام ابتدائی مراحل میں ہے۔
پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ سروس کے لائسنس کیلئے تکنیکی ضروریات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، نیشنل سپیس ایجنسی قومی اسپیس پالیسی کے تحت جائزہ لے رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ لائسنس سے قبل بہت سی تکنیکی چیزوں کا جائزہ لینا ضروری ہے، بینڈوتھ، اپ لنکنگ، گیٹ ویز سمیت دیگر کئی اہم چیزوں کا جائزہ لینا ضروری ہے۔
پی ٹی اے حکام کے مطابق تمام غیر ملکی سیٹلائٹ سروس پرووائیڈرز کیلئے یہی طریقہ کار ہے، اسپیس ایجنسی کی منظوری کے بعد سروسز فراہمی کیلئے ریگولیٹر کی منظوری درکار ہوگی۔