انٹرنیٹ کی سست رفتاری، بندش: چیئرمین پی ٹی اے کے انکشافات پر ایوان زیریں میں ہلچل

اسلام آباد: (حریم جدون) انٹرنیٹ کی سست رفتاری اور بندش کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی اے کے ہوشربا انکشافات پر ایوان زیریں میں ہلچل مچ گئی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی اے کو آج طلب کر لیا، چیئرمین پی ٹی اے نے انٹرنیٹ بند اور سست ہونے کا معاملہ حکومت پر ڈال دیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی اے نے 8 فروری کو انتخابات میں انٹرنیٹ بند ہونے کو غلطی مانا تھا، آج کمیٹی اجلاس میں وی پی این رجسٹریشن کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا، چیئرمین کمیٹی سید امین الحق نے چیئرمین پی ٹی اے اور سیکرٹری آئی ٹی کو طلب کیا ہے۔

اجلاس میں ڈیجیٹل پاکستان بل بھی زیر بحث لایا جائے گا، ڈیجیٹل پاکستان بل پر پچھلے اجلاس میں کمیٹی ممبران نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، پی ٹی اے سے لانگ ڈسٹینس انٹرنیشنل لائسنس کے اجراء کے حوالے سے بھی بحث ہو گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں