بگن فائرنگ واقعہ امن معاہدہ سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے: بیرسٹر سیف
پشاور:(دنیا نیوز) ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بگن فائرنگ واقعہ امن معاہدہ سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔
پروگرام’’ٹونائٹ ودثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بگن کےعلاقےمیں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی، امن معاہدہ ہوگیاتھا یہ فائرنگ شرپسندوں نےکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب فریقین نےضمانت دی تھی کہ راستےمیں ایسی حرکت نہیں ہوگی جس سےامن متاثر ہو،حملے کے وقت جوابی فائرنگ بھی ہوئی جس میں کچھ اورلوگ بھی زخمی ہوئے۔
ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کا کہنا تھا کہ کسی کےدستخط نہ کرنے سےبھی معاہدہ کی اہمیت ختم نہیں ہوسکتی، جس نےبھی یہ کیا ہے اس نےمعاہدہ کوسبوتاژکرنےکی کوشش کی ہے، جو بھی اس میں ملوث ہے اس کےخلاف سخت ایکشن ہوگا۔
بیرسٹرسیف کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی کلیئرنس کےبعد دوبارہ قافلے کو نکالا جائےگا، اگلے ہفتے کے بجائے جتنی جلد کلیئرنس ملی ہم قافلہ نکال دیں گے۔