پاک جنوبی افریقہ دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کے کھیل کا آغاز
کیپ ٹاؤن: (دنیا نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانیوالے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے کھیل کا آغاز ہو گیا ۔
پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 213رنز سے دوسری اننگز کو آگےبڑھایا ، پاکستان کو جنوبی افریقہ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 208رنز درکار ہیں۔
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف 194 رنز پر آؤٹ ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی، 421 رنز خسارے کے ساتھ پاکستان نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 213 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے اننگر کا آغاز شان مسعود اور بابر اعظم نے کیا، اوپنرز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 205 رنز کی شراکت قائم کی تاہم بابر اعظم 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ شان مسعود 107 اور خرم شہزاد 16 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔
دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، سنچورین ٹیسٹ میں پروٹیز نے شاہینز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دی تھی۔