صائم ایوب کی انجری کی وجہ سے اوپننگ کی: بابر اعظم

کیپ ٹاؤن: (دنیا نیوز) پاکستانی سٹار بیٹر بابر اعظم نے کہاکہ صائم ایوب کی انجری کی وجہ سے اوپننگ کی۔

پاکستانی سٹار بیٹر بابر اعظم نے کیپ ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہمیشہ کوشش ہوتی ہے جہاں ٹیم کو ضروت ہو وہاں پرفارم کروں، دوسری اننگز میں شان مسعود کے ساتھ اچھی پارٹنر شپ ہوئی۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ فینز جو توقع کر رہے تھے ان پر پورا نہیں اتر رہا تھا، محنت جاری رکھی جس وجہ سے کامیابی ملی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں