منی لانڈرنگ کیس: فریال تالپور کی حاضری استثنیٰ کی درخواست منظور

کراچی: (دنیا نیوز) سپیشل جج بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ اور غیر قانونی ٹرانزکشن کے مقدمے میں پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

کراچی میں سپیشل بینکنگ عدالت کے روبرو منی لانڈرنگ اور غیر قانونی ٹرانزکشن کے مقدمے کی سماعت ہوئی، اس موقع پر اومنی گروپ کے انورمجید، عبد الغنی مجید، حسین لوائی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فریال تالپور کی طبعیت ناساز ہے، حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

عدالت نے فریال تالپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں