کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کا تیسرا روز ختم: پاکستان نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 213 رنز بنالیے
کیپ ٹاؤن: (دنیا نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 213 رنز بنالیے۔
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان کی پوری ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف 194 رنز پر آؤٹ ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی، 421 رنز خسارے کے ساتھ پاکستان نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 213 رنز بنالیے۔
پاکستان کی جانب سے اننگر کا آغاز شان مسعود اور بابر اعظم نے کیا، اوپنرز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 205 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم بابر اعظم 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ شان مسعود 102 اور خرم شہزاد 8 رنز کیساتھ کیریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کی پہلی اننگز
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 58اور محمد رضوان 46رنز بنا کر نمایاں رہے ،سلمان علی آغا نے 19اور عامر جمال نے 15رنز بنائے، کپتان شان مسعود نے 2اور سعود شکیل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
قومی ٹیم کو پہلی اننگز میں 421 رنز کے خسارے کا سامنا ہے اور ٹیم فالوآن کا شکار ہو گئی۔
دوسرے دن جنوبی افریقا پہلی اننگز میں 615 رنز پر آؤٹ ہوگئی، ریان ریکلٹن نے ڈبل سنچری بنائی، ٹمبا باووما اور کائل ویریانے نے سنچریاں بنائیں۔
جنوبی افریقا کی اننگز
جنوبی افریقا نے کیپ ٹاؤن میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کا دوبارہ آغاز 4 وکٹ کے نقصان پر 316 رنز سے کیا تاہم کچھ ہی دیر بعد میزبان ٹیم کی پانچویں وکٹ 323 رنز پر گر گئی، ڈیوڈ بیڈنگھم 5 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
بعدازاں پہلے ہی سیشن میں ریان ریکلٹن نے 266 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی، ریان ریکلٹن اور کائل ویریانے کے درمیان چھٹی وکٹ پر 148 رنز کی پارٹنرشپ بنی، ویریانے 100 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ساتویں وکٹ پر ریکلٹن نے مارکو یانسین کے ہمراہ 86 رنز کی پارٹنرشپ بنائی تاہم 557 کے مجموعے پر ریکلٹن 259 رنز کی میراتھون اننگز کھیل کر پویلین لوٹے، انہیں میر حمزہ نے کیچ آؤٹ کروایا۔
جنوبی افریقا کے آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مارکو یانسین تھے، انہوں نے 54 گیندوں پر 62 رنز بنائے جبکہ اختتامی لمحات میں کیشو مہارات نے 40 رنز کے ساتھ اپنا حصہ ڈال کر اپنی ٹیم کو 600 کا ہندسہ عبور کروایا جبکہ جنوبی افریقی ٹیم 615 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور سلمان علی آغا نے 3،3 جبکہ میر حمزہ اور خرم شہزاد نے 2،2 وکٹیں لیں۔