دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان کے 3وکٹوں کے نقصان پر64 رنز

کیپ ٹاؤن:(دنیا نیوز)پاک جنوبی افریقہ دوسرا ٹیسٹ کے دوسرےروز کا کھیل ختم ہوگیا، دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 3وکٹوں کے نقصان پر 64رنز بنا لیے۔

دوسرا روز

بابر اعظم 31اور محمد رضوان 9رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں جبہ کامران غلام 12،کپتان شان مسعود 2اور سعود شکیل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقا نے کھیل کے دوسرے دن کا آغاز 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز سے کیا، ریان رکیلٹن 259 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر میر حمزہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

بلے بازوں میں کائل ویرین 100، مارکو جینس 62، کیشو مہاراج 40، ڈیوڈ بیڈنگھم 5 اور کیوینا مفاکا 0 کے سکور پر پویلین لوٹے۔

کیگیسو رباڈا 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور سلمان آغا نے 3، 3 جبکہ میر حمزہ اور خرم شہزاد نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستانی ٹیم نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلے اوور کی آخری بال پر کپتان شان مسعود 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ 18 رنز کے مجموعے پر کامران غلام 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پہلا روز

جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے دن کا کھیل مکمل ہونے تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز اسکور کر لیے۔

72 رنز پر 3 وکٹیں گر جانے کے بعد جنوبی افریقی اوپنر رائن رکلٹن اور کپتان ٹیمبا بووما کے درمیان 235 رنز کی شراکت نے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں کھڑا کر دیا۔

ریان ریکلٹن 176 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے اور ان کے ساتھ ڈیوڈ بیڈنگھم 4 رنز کے ساتھ تھے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کپتان ٹیمبا بووما 106 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایڈن مارکرم 17، ویان مولڈر 5 اور ٹرسٹن اسٹبس صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے پاکستان کی جانب سے سلمان آغا نے دو جبکہ خرم شہزاد اور محمد عباس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں