بنگلہ دیش کا بھارت میں ججز تربیتی پروگرام منسوخ

ڈھاکا: (دنیا نیوز) بنگلہ دیش نے بھارت میں 50 ججوں اور عدالتی افسران کا تربیتی پروگرام منسوخ کر دیا۔

ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کا انکشاف اتوار کو وزارت قانون، انصاف اور پارلیمانی امور کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکلر میں کیا گیا۔

تربیتی پروگرام کے نامزد اہلکاروں میں اسسٹنٹ ججز، سینئر اسسٹنٹ ججز، جوائنٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور دیگر مساوی سطح کے افسران شامل ہیں

سرکلر کے مطابق 10-20 فروری تک تربیتی پروگرام میں حصہ لینے کے لیے عدالتی اہلکاروں کے لیے پہلے کی منظوری کی منسوخی سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی تعمیل میں ہوئی۔

واضح رہے کہ محمد یونس کی سربراہی میں بنگلہ دیشی عبوری حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد نئی دہلی اور ڈھاکہ کے تعلقات مزید ابتر ہو چکے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں