امریکی کانگریس نے ٹرمپ کی بطور صدر کامیابی کی توثیق کردی

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی کانگریس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور صدر کامیابی کی باضابطہ توثیق کر دی۔

نائب صدر کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کا اعلان کیا، ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

دوسری طرف جعلسازی سے متعلق مقدمے میں ٹرمپ پر فرد جرم برقرار رکھی گئی ہے، جج نے سزا سنانے کیلئے 10جنوری کی تاریخ مقرر کی۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ مجرم قرار دیے جانے کے باوجود صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے امریکا کے پہلے صدر ہوں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں