ویسٹ انڈیز کی ٹیم 19 برس بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ویسٹ انڈیز کی ٹیم 19 برس بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نجی ایئر لائن کے ذریعے دبئی سے اسلام آباد پہنچی، ٹیم کو سخت سکیورٹی حصار میں مقامی ہوٹل پہنچایا گیا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17 اور دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے شروع ہو گا، سیریز کے دونوں میچز ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کرکٹ ٹیم نے آخری بار 2006 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔