گوجرانوالہ: ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) گوجرانوالہ زون نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں محمد کاشف، شاہد، محمد علی اور ابو سفیان شامل ہیں، ملزمان کو گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزمان سادہ لوح شہریوں سے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے۔
ترجمان کے مطابق ملزم محمد کاشف نے شہری کو یو اے ای ملازمت کا جھانسہ دے کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے، ملزم محمد علی اور شاہد نے شہری کو آذربائیجان بھجوانے کے نام پر 6 لاکھ روپے ہتھیائے جبکہ ملزم ابوسفیان نے کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر شہری سے 35 لاکھ روپے سے زائد وصول کئے۔
حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے، ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔