2025 میں اڑان بھرنے والی پرواز واپس 2024 میں لینڈنگ کر گئی

لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) کیتھی پیسیفک کی ہانگ کانگ سے 2025 میں روانہ ہونے والی فلائٹ وقت کو پیچھے دھکیل کر سال 2024 میں لینڈ کرگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نیو یارک پوسٹ نے رپورٹ کیا کہ فلائٹ اویئر کے مطابق یکم جنوری 2025 کو نئے سال کے آغاز کے چند منٹ بعد کیتھی پیسیفک فلائٹ 880 ہانگ کانگ سے روانہ ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں اڑان بھرنے والی یہ پرواز اپنے روٹ پر آنے والے 9 ٹائم زونز اور عالمی ڈیٹ لائن کو عبور کرتے ہوئے سال 2024 میں واپس لینڈ کرگئی۔

رپورٹ کے مطابق جب یہ پرواز فضا میں تقریباً 14 گھنٹے گزارنے کے بعد اپنی منزل پر پہنچی تو مسافروں نے وقت میں واپسی کرلی اور جب لاس اینجلس میں لینڈ کیا تو اس وقت رات کے 10 بج رہے تھے اور تاریخ بھی 31 دسمبر 2024 تھی۔

یہ اس طرح کی پرواز کرنے والا واحد طیارہ نہیں ہے، مسافر نئے سال کے موقع کو 2 بار منانے کے مقصد سے مغرب کی طرف جانے والی ٹرانس پیسفک پروازیں بک کراتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں