تیسری شادی کی اطلاع پر دوسری بیوی کا شوہر کے گھر کے باہر دھرنا
تلنگانہ: (ویب ڈیسک) بھارت میں شوہر کی تیسری شادی کی اطلاع پر دوسری بیوی نے اس کے گھر کے سامنے دھرنا دے دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع پداپلی میں پیش آیا جہاں کنال گاؤں کی رہائشی ناگل جیوتی سے دیویندر نامی نوجوان نے 5 سال پہلے شادی کی تھی۔
جیوتی کا کہنا ہے کہ وہ دیویندر کی دوسری بیوی ہے، اسے شادی کے بعد پتہ چلا کہ اس کا شوہر پہلے سے شادی شدہ ہے۔
اس دوران دوسری بیوی کو یہ پتا چلا کہ اس کا شوہر دیویندر تیسری شادی رچانے جا رہا ہے تو اس نے اس کے گھر کے سامنے ہی دھرنا دے دیا۔
جیوتی کا دعویٰ ہے کہ شوہر نے پہلی شادی چھپا کر اس سے شادی کی اور اب یہ تیسری شادی کی تیاری کر رہا ہے جس کی اطلاع پر وہ رشتے داروں اور مقامی افراد کے ساتھ اس کے گھر کے باہر پہنچی۔
دوسری بیوی کے مطابق اس کے سسرالی رشتے دار جہیز کیلئے اس کو ہراساں کرتے تھے اور مار پیٹ کی جاتی تھی۔
جیوتی نے کہا کہ وہ ایک اور لڑکی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دے گی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور معاملے کو حل کرانے کی کوشش کی۔