باکسنگ ڈے ٹیسٹ: میلبرن گراؤنڈ میں تماشائیوں کی تعداد کا نیا ریکارڈ قائم
میلبرن: (ویب ڈیسک) میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ٹیسٹ میچ کے دوران تماشائیوں کا آل ٹائم نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ملیبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ میں تماشائیوں کا 87 سالہ ریکارڈ توٹ گیا۔
1937ء میں ایم سی جی میں 3 لاکھ 50 ہزار 34 تماشائیوں نے میچ دیکھا تھا تاہم آسٹریلیا اور بھارت کے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن کے پہلے سیشن تک 3 لاکھ 73 ہزار 691 تماشائی آئے۔
یہ ریکارڈ 1937ء میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں قائم ہوا تھا، آسٹریلیا نے ٹیسٹ میچ ڈان بریڈ مین کی قیادت میں کھیلا تھا۔