حافظ آباد کا انسانی سمگلر متاثرین کے ہتھے چڑھ گیا، خوب درگت بنا ڈالی

حافظ آباد: (دنیا نیوز) حافظ آباد کا انسانی سمگلر متاثرین کے ہتھے چڑھ گیا۔

متاثرین نے الزام لگایا کہ ملزم نے نوجوانوں کو عراق بلا کر یرغمال بنا رکھا تھا،نوجوانوں نے ہمت کر کے ایجنٹ کو دبوچ لیا، خوب درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا،ایجنٹ نے حافظ آباد سمیت دیگر اضلاع سے درجنوں نوجوانوں کو نوکری کا جھانسہ دیا،عراق بلوا کر تشدد کرتا اور لواحقین سے پیسے بٹورتا تھا۔

متاثرین نے مزید کہا کہ ملزم تشدد کی ویڈیو بنا کر گھر والوں کو بھیجتا اور رقم منگواتا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں