غالب مارکیٹ میں تشدد کا شکار گھریلو ملازم بچہ دم توڑ گیا
لاہور: (دنیا نیوز) غالب مارکیٹ گھریلو ملازم پر تشدد کا معاملہ، تشدد کا شکار بچہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
ذرائع کے مطابق 14سالہ سنی پر تشدد کا واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا، پولیس نے تشدد کے واقعہ میں دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔
سنی مین مارکیٹ کے رہائشی ساجد نامی شہری کے گھر پر ملازم تھا، بچے کے نازک اعضاء سمیت جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات تھے۔
تشدد کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ میں بچے کے والد کے بیان پر درج ہے، 14 سالہ بچہ 6ہزار روپے ماہانہ پر گھر میں کام کرتا تھا۔