اسرائیلی فورسز کی بمباری، ایک دن میں 88فلسطینی شہید
غزہ :(دنیا نیوز) قطر میں مذاکرات کے شروع ہوتے ہی اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں تیزی آگئی۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری سے ایک دن میں کم از کم 88 فلسطینی شہید ، 208 زخمی ہو گئے، صیہونی فوج نے صرف 3 دن میں 100 سے زائد حملے کیے، شمال مغربی غزہ شہر میں اسرائیلی ڈرون حملوں سے متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپوٹس میں مزید بتایا گیا کہ رفاہ میں اسرائیلی بمباری میں 6 فلسطینی شہید، متعدد زخمی ہوئے۔
واضح رہے اسرائیلی فورسز کے غزہ میں حملوں سے شہداء کی مجموعی تعداد 45 ہزار 805 ہوگئی جبکہ 1 لاکھ 9 ہزار 64 فلسطینی زخمی چکے ہیں۔
دوسری جانب حماس رہنما باسم نعیم نے اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کی قطر میں حماس کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کی تصدیق کردی، ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کیلئے اسرائیلی فوج کا انخلا ءاور بے گھر فلسطینیوں کی واپسی ضروری ہے۔