یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر قاری جان محمد ایبٹ آباد سے گرفتار
اسلام آباد: (دنیا نیوز) یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ایف آئی اے نے ایبٹ آباد جلال پور جٹاں میں چھاپے مار کر یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ انسانی سمگلر قاری جان محمد کور گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم قاری جان محمد کا تعلق افغانستان سے ہے، گرفتار ملزم انسانی سمگلنگ میں مطلوب ملزمان کی لسٹ میں شامل تھا، ملزم قاری جان محمد کے موبائل سے انسانی سمگلنگ سے متعلق ٹھوس شواہد برآمد ہوئے ہیں۔
ایف آئی اےکے مطابق برآمد شدہ شواہد میں انسانی سمگلنگ اور یونان کشتی حادثے سے متعلق مواد بھی شامل ہے، گرفتار ملزم قاری جان محمد، انسانی سمگلر افسر خان کا بھائی دو روز قبل گرفتار ہوا تھا۔
دوسری کارروائی میں غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث اشتہاری سابق پولیس ملازم ملزم حسن بٹ گرفتار ہو گیا، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں جلال پور جٹاں سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم نے شہریوں کو غیر قانونی ترکی سے یورپ بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے وصول کیے، ملزم کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں سال 2022 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔