سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ کرنے والے 4 ملزم گرفتار
لاہور: (دنیا نیوز) ناجائز اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ مغلپورہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتےہ وئے ٹک ٹاک پر سر عام اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزموں میں حمزہ، وسیم، مبشر اور شاداب شامل ہیں، ملزمون کے قبضہ سے 6 رائفلز، 1 پسٹل 9 ایم ایم اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئی۔
پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے انویسٹی گیشن ونگ کے لیے حوالے کر دیا۔