باپ نے بیٹے اور بیٹی کا گلا کاٹ کر اپنے گلے پر بھی چھری پھیر لی

لودھراں: (دنیا نیوز) اڈہ شاہنال میں باپ نے چھری سے بیٹے اور بیٹی کا گلا کاٹ کر اپنے گلے پر بھی چھری پھیر لی۔

پولیس کےمطابق 23 سالہ بیٹی جاں بحق ہو گئی جبکہ 25 سالہ بیٹا شدید زخمی ہے، ملزم نے اپنا گلا بھی چھری سے کاٹ لیا، والد کی حالت تشویشناک ہے۔

لودھراں پولیس کے مطابق زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا، ملزم ذہنی مریض جبکہ بیٹا، بیٹی پولیو کے مریض ہیں، چل پھر نہیں سکتے تھے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں