گولڈن گلوب ایوارڈ 2025 کی میزبانی کیلئے ہالی ووڈ کے بڑے نام سامنے آ گئے
کیلیفورنیا: (دنیا نیوز) گولڈن گلوب ایوارڈ 2025 کی میزبانی کیلئے ہالی ووڈ کے بڑے نام سامنے آ گئے۔
نمایاں ناموں میں وین ڈیزل، ڈوین جانسن (راک) اور مشعل یوہ شامل ہیں، اینڈریو گارفیلڈ، کولن فیرل، جینیفر کولیج، اوکوفینا، انیا ٹیلر کے نام بھی شامل ہیں۔
تقریب میں خاتون کامیڈین نکی گلیسر تنہا میزبانی کے فرائض انجام دیں گی، دنیا کے معروف فلم اور ٹی وی ایوارڈ گولڈن گلوب کی تقریب کیلی فورنیا میں منعقد ہوگی۔
گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے والے اداکار کیلئے اکیڈمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہونا آسان ہوگا۔