حیدرآباد: معمولی تلخ کلامی پر بدبخت بیٹے نے ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

حیدرآباد: (دنیا نیوز) حیدرآباد میں معمولی تلخ کلامی پر بدبخت بیٹے نے ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق حیدر آباد کے علاقے گجراتی پاڑے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں معمولی تلخ کلامی پر بیٹے نے ماں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کلثوم بی بی جان کی بازی ہار گئی، ریسکیو ٹیموں نے مقتولہ کلثوم کی نعش کو سول ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ افسوسناک واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں