رشتے کے تنازع پر فائرنگ، 2 افراد قتل، ملزم فرار

ہری پور: (دنیا نیوز) رشتے کے تنازع پر ملزموں نے گولیاں مار کر دو افراد کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ چھپر روڈ پر آیا جہاں ملزموں نے فائرنگ کر کے مخالفین کو قتل کر دیا۔

جاں بحق افراد کی لاشیں ٹراما سنٹر منتقل کر دی گئیں، ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں